ڈاکٹر عبدالستار ایدھی کے انتقال سے خدمت انسانیت کا ایک باب بند ہوگیا ،شبیر ابوطالب

عظیم خادم انسانیت نے انسانیت کی جس شاندار انداز سے بے لوث وبے مثل خدمت کی اس کی مثال موجودہ زمانے میں ملنامشکل ہے

ہفتہ 9 جولائی 2016 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء ) ڈاکٹر عبدالستار ایدھی کے انتقال سے خدمت انسانیت کا ایک باب بند ہوگیا ہے،انہوں نے ہر مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کو اپنا شعاربنائے رکھااور خلق خدا کی خدمت کو اپنی زندگی کا مشن بنایااورآخر دم تک انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔یہ باتیں جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شبیر ابوطالب نے معروف سماجی رہنماعبدالستارایدھی کے انتقال پر ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہاکہ دکھ اور غم کی اس کھڑی میں پوری قوم آپ کے غم میں برابرکی شریک ہے،ڈاکٹر عبدالستارایدھی نے جس خلوص اور لگن کے ساتھ بلا امتیازرنگ ونسل اورمسلک ومذہب اور بے لوث خلق خدا کی خدمت کی ہے وہ تاریخ کاحصہ بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

عبدالستار ایدھی نے اپنی ساری زندگی بلا امتیاز رنگ و نسل انسانیت کی خدمت میں واقف کردی وہ بے سہارا ،یتیم ،مصیبت زدہ انسانوں کیلئے مسیحا تھے پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں آپ نے انسانیت کی فلاح و بہبود،اور سسکتی انسانیت کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں زمانہ امن ہو یا جنگ ہرمشکل وقت اور موسم میں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مولانا عبدالستار ایدھی سرگرم نظر آئے۔

آج سماجی خدمت کا ایک باب اپنی پوری آب وتاب کیساتھ انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گیا۔عظیم خادم انسانیت نے انسانیت کی جس شاندار انداز سے بے لوث وبے مثل خدمت کی اس کی مثال موجودہ زمانے میں ملنامشکل ہے۔

متعلقہ عنوان :