ایران، تیل کی برآمدات کے حجم میں سو فیصد اضافہ

بدھ 13 جولائی 2016 11:39

تہران ۔ 13 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جولائی ۔2016ء) ایران کی تیل کی برآمدات کے حجم میں سو فیصد اضافہ ہو گیا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت تہران میں پریس کانفرنس کے دورران حکومتی ترجمان محمد باقر نوبخت نے بتایا کہ گزشتہ سال میں ایرانی تیل کی برآمدات بڑھ کے دوگنا ہوگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ امریکا سے ایرانی اثاثوں میں سے1.7 ارب ڈالر کی واپسی اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم ہو چکی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کی تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ آج ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی معاہدوں کے لئے دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص یورپی ملکوں کے وفود کی آمد خوش ائند ہے۔

متعلقہ عنوان :