خام تیل کے نرخوں میں کمی

بدھ 13 جولائی 2016 13:49

سنگاپور ۔ 13 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جولائی۔2016ء) ایشیائی آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ خام تیل کے امریکی ذخائر میں اضافے بارے رپورٹ کا اجراء اور عالمی سطح پر زائد رسد بارے پائی جانے والی تشویش میں اضافہ ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے معاہدے 27 سینٹ (0.58 فیصد) کی کمی سے 46.53 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے آئندہ ماہ ترسیل کے سودے 36 سینٹ (0.74 فیصد) کی گراوٹ سے 48.11 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔

امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران خام تیل کے زخائر میں 2.2 ملین بیرل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سام سنگ فیوچرز کے ماہر اقتصادیات ہانگ سنگ کی نے بلوم برگ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خام تیل کے ذخائر میں اضافہ ترخوں میں کمی کا باعث ہو سکتا ہے تاہم اس بات کو دیکھنا ہوگا کہ خام تیل کے ذخائر میں اضافے کی صورتحال عارضی ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق منگل کو ڈبلیو ٹی آئی اور برینٹ نارتھ کے نرخوں میں تقریباً 5 فیصد تک اضافہ رکارڈ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ خام تیل کے نرخ رواں سال فروری کے دوران 13 سال کی کم ترین سطح تک گر گئے تھے تاہم گزشتہ دو ماہ کے دوران خام تیل کے 44 ڈالر سے 52 ڈالر فی بیرل کے دوران رہے ہیں اور ان میں تسلسل سے اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :