ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں تیزی

بدھ 13 جولائی 2016 13:49

ٹوکیو ۔ 13 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جولائی۔2016ء) ٹوکیو اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینجز سمیت ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 1.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 247.35 پوائنٹس کے اضافے سے 16343.00 پوائنٹس اور ٹاپکس انڈیکس 1.56 فیصد یا 20.11 پوائنٹس کی بہتری سے 1305.84 پوائنٹس ہو گیا۔

ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.62 فیصد یا 132.54 پوائنٹس کے اضافے سے 21349.09 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ شنگھائی حصص بازار میں شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.48 فیصد یا 14.54 پوائنٹس کی بہتری سے 3063.92 پوائنٹس اور سڈنی میں اہم ترین ایس اینڈ پی/ اے ایس ایکس انڈیکس 0.50 فیصد یا 26.80 پوائنٹس کے اضافے سے 5380.00 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :