بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا سموسہ تیار

سموسے کی تیاری میں 90 لیٹر تیل، 175 کلو آٹا،200 کلو آلو استعمال کیے گئے

جمعرات 14 جولائی 2016 12:57

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جولائی۔2016ء) مہاراج گنج: بھارت کے علاقے گوپال نگر میں 10 نوجوانوں نے دنیا کا سب سے بڑا سموسہ تیار کرلیا جس کا وزن 332 کو گرام ہے۔بھارت کے ضلع مہاراج گنج کے 20 سالہ رتیش سونی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے 332 کلوگرام وزنی سموسہ تیار کرلیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لیے بھی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا سموسہ بننے کا اعلان کرتے ہی ہزاروں افراد اسے دیکھنے چلے ا آئے۔ تکونہ سموسہ ایک طرف سے 2 میٹر چوڑا اور دونوں اطراف سے ڈیڑھ میٹر تھا۔

(جاری ہے)

رتیش سونی نے بتایا کہ گزشتہ برس بھارتی علاقے کیتھریا بازار میں دنیا کی سب سے بڑی جلیبی بنائی گئی جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد رتیش اوران کے ساتھیوں نے دنیا کا سب سے بڑا سموسہ بنانے کا تہیہ کیا۔

سموسہ بنانے والی ٹیم نے 15 روز تک اس پر کام کیا اور اس پر 40 ہزار روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی۔ سموسے کی تیاری میں 90 لیٹر تیل، 175 کلو آٹا اور200 کلو آلو استعمال کیے گئے۔ سموسے کا مکمل گھیر 36 انچ ہے۔ اسے بنانے والے گروپ میں شامل تمام افراد کیٹرنگ اور ہوٹل کے کاروبار سے وابستہ ہیں جن کی عمر 16 سے 30 برس ہے جن میں سے 4 بارہویں جماعت کے طالبعلم ہیں۔

متعلقہ عنوان :