روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا رجحان

جمعرات 14 جولائی 2016 12:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جولائی۔2016ء) چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا رجحان ہیپاکستان میں روئی کی قیمتیں پچھلے 2 سال جبکہ بھارت ،امریکااور چین میں پچھلے 7 سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں ہیں اور آئندہ چند روز کے دوران روئی کی قیمتوں میں مزید تیزی کا امکان ہے۔

احسان الحق نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان سے سوتی دھاگہ درآمد کرنے کے بڑے آرڈرز اور پاکستان سمیت چین اور بھارت میں رواں سال کپاس کی کاشت میں غیر معمولی کمی جبکہ دنیا بھر میں کاٹن ائیر 2016-17ء کے دوران روئی کی کھپت میں اضافے کے بارے میں بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس جاری ہونے کے بعد گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان سامنے آیا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتیں ریکارڈ 300 روپے فی من اضافے کے ساتھ پچھلے دو سال کی نئی بلند ترین سطح 6 ہزار 250 روپے فی من تک پہنچ گئیں جبکہ چین میں جولائی وعدہ روئی کے نرخ 405 یو آن فی ٹن اضافے کے ساتھ 15 ہزار 50 یو ا?ن فی ٹن،بھارت میں بھی روئی کے نرخ ریکارڈ اضافے کے ساتھ 45 ہزار روپے فی کینڈی سے بھی بڑھ گئے ہیں۔امریکا میں اکتوبرہ وعدہ روئی کے سودے 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 5 سینٹ فی پاؤنڈ اضافے کے ساتھ 73 سینٹ فی پاؤنڈ تک بڑھ گئے۔چیئر مین کاٹن جنرز فورم نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں گزشتہ روز بھٹی کر کے نرخ 150 سے 200 روپے فی من اضافے کے ساتھ 3 ہزار 250 سے 3 ہزار 425 روپے فی من تک فروخت ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :