نوجوت سنگھ سدھو کامیڈی پروگرام میں شرکت کے 8سے 10لاکھ وصول کرتے ہیں

نوجوت سنگھ سدھو اس وقت کروڑوں کے مالک بن چکے ہیں جس میں ان کی ٹیلی وژن پروگرام کی کمائی کا بڑا حصہ شامل ہے

جمعرات 21 جولائی 2016 12:37

نوجوت سنگھ سدھو کامیڈی پروگرام میں شرکت کے 8سے 10لاکھ وصول کرتے ہیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء) نوجوت سنگھ سدھو کامیڈی پروگرام دی کپل شرماشو کے ایک شو میں شرکت کے تقریبا 8 سے 10 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ غیر ملکی جریدے فوربز کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو اس وقت کروڑوں کے مالک بن چکے ہیں جس میں ان کی ٹیلی وژن پروگرام کی کمائی کا بڑا حصہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی سالوں سے ٹیلی وژن ناظرین انھیں مشہور کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو کی میزبانی کرتے دیکھتے ہیں۔

اس شو کی کاسٹ میں کپل شرما، ککو شردا، سنیل گروور اور علی اصغر شامل ہیں۔ ان اداکاروں کی حرکتیں اور مزاح دیکھ کر نہ صرف حاضرین بلکہ نوجوت سنگھ سدھو بھی لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو کی شرکت اس شو میں ضروری سمجھی جاتی ہے کیونکہ ناظرین ان کے فی البدیہہ اشعار اور ہنسی کو بھی خوب انجوائے کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :