مرکزی جمعیت اہلحدیث، اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان ، جمعیت اساتذہ پاکستان و اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کی اپیل پر

ملک بھر میں بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد پر احتجاجی مظاہرے عالمی برادری کی خاموشی دارصل بھارت کی پشت پناہی ہے۔ شہ رگ کشمیر دشمن کے قبضے سے چھڑانے کیلئے پاکستانی قوم جنگ کیلئے تیار ہے۔ڈاکٹر عبدالغفور راشد، حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، عتیق اﷲ عمر، عبدالقدیر فاروقی کے خطابات

بدھ 3 اگست 2016 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی ذیلی تنظیمات اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان ، جمعیت اساتذہ پاکستان و اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کی اپیل پر ملک بھر میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ کی پاکستان آمد پر احتجاجی مظاہرے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، بھارتی درندگی کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ اس سلسلے میں لاہور ، فیصل آباد، نارووال، سیالکوٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان ، کراچی، تربت، کوئٹہ، ہری پور، ایبٹ آباد، باجوڑ ایجنسی سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

لاہور بتی چوک میں اہلحدیث یوتھ فورس ، جمعیت اساتذہ، اہل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین کی بھارت کیخلاف کتبے اٹھا کر نعرہ بازی۔

(جاری ہے)

بھارتی پرچم نذر آتش ، کشمیریوں سے رشتہ کیا اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے۔ مظاہرے میں لاہور کے صدر عبید الرحمن ایڈووکیٹ، عامر عبداﷲ، مولانا طارق جاوید، ثناء الرحمن، حافظ عبدالباسط ظہیر، سیف اﷲ صدر لاہور، حافظ محمد عثمان جنرل سیکرٹری اے ایس ایف پاکستان، حافظ محمد طیب ، سفیان فاروقی، عطاء الرحمن حقانی ، عمران مجاہد و دیگر رہنما?ں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم ذیلی تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے مظاہرے کی قیادت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کھلے عام کر رہا ہے۔ کشمیر لہو لہو ہے۔ عالمی برادری کی خاموشی دارصل بھارت کی پشت پناہی ہے۔ عالمی ضمیر کب بیدار ہو گا؟ مسئلہ کشمیر مذاکرات سے نہیں سرکاری جہاد سے حل ہو گا۔

شہ رگ کشمیر دشمن کے قبضے سے چھڑانے کیلئے پاکستانی قوم جنگ کیلئے تیار ہے۔ اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکرالرحمن صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے مداخلت کر کے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ موجودہ حالات میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے۔ کشمیر نوجوان ، بوڑھے، مائیں، بہنیں اپنی بقا ، کشمیر کی آزادی اور اسلامی تشخص کے احیا کیلئے مسلسل برسر پیکار ہیں۔

جمعیت اساتذہ پاکستان کے صدر حافظ عتیق اﷲ عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم وسفاک بھارتی غنڈوں نے ظلم کی انتہا کر دی۔ بیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیاروں کا استعمال درندگی کی انتہا ہے۔ اقوام متحدہ کی خاموشی ان کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔ بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد و آزادی کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ اہل حدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر عبدالقدیر فاروقی نے کہا کہ ظلم و ستم کے باوجود کشمیری اپنے خون سے ہمت و جرات کی لازوال داستانیں اور تاریخ آزادی کا باب رقم کر رہے ہیں۔

کشمیریوں پر ظالمانہ کارروائیوں سے انہیں خود ارادیت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مرکزی رہنما حافظ بابر فاروق رحیمی نے کہا کہ تحریک آزادی کو دہشت گردی کی تحریک قرار دینے والوں کے ضمیر مردہ ہو چکے ہیں۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کشمیری مسلمانوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔