بھارتی وزیر داخلہ کااستقبال کرنا قابل مذمت اور کشمیری بھائیوں کے خون کے ساتھ غداری ہے ،ماہ آزادی میں لاکھوں کشمیریوں کے قاتل راج ناتھ سنگھ کا پاکستان آنا تحریک آزادیٔ کشمیر کے ساتھ کھلا مذاق ہے

اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین کا ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی کااظہار خیال

بدھ 3 اگست 2016 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست ۔2016ء) اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے لاکھوں مسلمانوں کے قاتل بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی ماہ آزادی میں پاکستان آمد پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کااستقبال کرنا قابل مذمت اور کشمیری بھائیوں کے خون کے ساتھ غداری ہے ۔

ماہ آزادی میں لاکھوں کشمیریوں کے قاتل راج ناتھ سنگھ کا پاکستان آنا تحریک آزادیٔ کشمیر کے ساتھ کھلا مذاق ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ مسئلہ کشمیر کے مکمل حل تک بھارت کے ساتھ تعلقات کو منقطع رکھا جائے اور کہا کہ اقوام متحدہ اور او ۔آئی ۔سی مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور بھارت کو اس مسئلے کے حل کے لیے مجبور کریں ۔مزید کہاکہ بھارت نواز سیاستدان فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنائے رکھنے سے کبھی بھی مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا ہے اور حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں سنجیدگی اختیار کرے اور بھارتی وزیر داخلہ کو سارک کانفرنس میں شرکت سے پہلے وطن واپس بھیجا جائے ۔