حلقہ پی کے 82میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں،ڈاکٹر امجد علی
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے کافی حد تک عوام کے مسائل میں کمی آئیگی،مشیرہاؤسنگ کاتقریب سے خطاب
جمعرات 4 اگست 2016 17:32
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 اگست ۔2016ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے یونین کونسل شموزئی سوات کے گاؤں چونگئی میں 30لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کی جانے والی پختہ گلیوں اور راستوں کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ضلعی کونسلر باچا حسین، تحصیل ناظم گوہر ایوب، ویلج چیئرمین احسان الحق، ویلج نائب ناظم عبدالرحمن ، تحصیل کونسلر ز کاشف علی اور نیک علی سمیت معززین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر خطبہ استقبالیہ میں پیش کردہ مسائل و مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ حلقہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کی تکمیل سے کافی حد تک عوام کے مسائل میں کمی آئے گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے واضح کیا کہ اقرباء پروری و بدعنوانی کا دور گزر چکا ہے اور انصاف و مساوات کی بنیاد پر بلا امتیاز عوام کی خدمت کرنے والے لوگ ہی کامیاب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 82-کے مسائل و مشکلات سے وہ بخوبی آگاہ ہیں اوران کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صر ف کر رہے ہیں۔ڈاکٹر امجد علی نے عوام سے کہا کہ وہ ترقیاتی عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور بدعنوانی و ناانصافی کی راہ روکنے میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ مثبت تبدیلی کے ذریعے معاشرہ کو ترقی سے ہمکنار کیا جا سکے۔انہوں نے یقین دلایا کہ علاقے میں صحت و تعلیم سیمت دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.