حکومت کی معاشی واقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے،میاں وسیم اخترشیخ

جمعہ 5 اگست 2016 11:08

قصور۔5 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اگست ۔2016ء ) حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی‘مسلم لیگ(ن) 2018ء کے الیکشن میں بھی ملک گیر کامیابی حاصل کریگی۔ ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے‘حکومت کی معاشی واقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک میں اربوں ڈالرکی غیرملکی سرمایہ کاری ہورہی ہے‘ سی پیک منصوبوں سے پاکستان ترقی کے نئے دورمیں داخل ہونے جارہاہے اس کی تکمیل سے خطے کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہوگا اور جلد ہی پاکستان کا شمار دنیاکے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک میں ہوگا۔