میئر تو کراچی والوں کا ہی ہوگا، شہریوں کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں، ڈاکٹر فاروق ستار
آزاد یو سی چیئرمینز سے بھی رابطہ کریں گے، قائم علی شاہ کی سولوفلائٹ سے دوریاں پیدا ہوئیں، مراد علی شاہ کے جذبہ خیر سگالی کا خیرمقدم کرتے ہیں ملازمتوں اور ترقیاتی فنڈز میں شہروں کا جائز حصہ نہیں دیا گیا، رینجرز کارروائیوں میں انسانی حقوق کا ہر حال میں احترام ہونا چاہیے، پاک فارما ایکسپو کی اختتامی تقریب سے خطاب
جمعہ 5 اگست 2016 17:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 اگست ۔2016ء) ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ میئر تو کراچی والوں کا ہی ہو گا، وہ شہریوں کو پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وسیم اختر بھائی انشاء اﷲ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ آزاد یونین کونسل چیئرمینز سے بھی رابطہ کریں گے۔ وہ جمعے کو ایکسپو سینٹر میں پرائم ایونٹ منیجمنٹ کے تحت جاری تین روزہ پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر ایکسپو کی اختتامی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفت گو کر رہے تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پرائم ایونٹ منیجمنٹ کامران عباسی، عمران عباسی اور سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر محمد علی عباسی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سید قائم علی شاہ نے جس طرح سولو فلائٹ کی تھی ، اس سے دوریاں پیدا ہوئیں۔(جاری ہے)
مراد علی شاہ کے جذبہ خیر سگالی کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اب ان کا کام اور اقدامات ہی بولیں گے۔
سندھ کا مینڈیٹ تقسیم ہے۔ دیہات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور شہروں خصوصا کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پاس مینڈیٹ ہے لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت میں سرکاری ملازمتوں اور ترقیاتی فنڈز میں کراچی کو نظرانداز کیا گیا۔ جائز حصہ نہیں دیا گیا۔ رینجرز کارروائیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران آئین و قانون کی پاسداری اور انسانی حقو ق کا ہر حال میں احترام ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آئینی اور ریاستی اداروں کے سربراہان ایم کیو ایم کے تحفظات اور شکایات کی کسی تیسرے غیرجانبدار فریق سے تحقیقات کرالیں۔ اگر ہمارے تحفظات درست ہیں تو انہیں دور کریں ورنہ پھر انہیں جھوٹا ثابت کریں۔ پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی مہم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کا مینڈیٹ بھی منقسم ہے۔ کسی بھی ایسی مہم سے پہلے اگر وہ واقعی قومی مفاد میں ہے، تمام جماعتوں کو شامل کر کے قومی اتفاق رائے پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔ تحریک انصاف اگر احتجاج کرنا چاہتی ہے تو پہلے قومی اتفاق رائے پیدا کرے۔ پاک فارما ایکسپو کے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایسے ایونٹس کا انعقاد خوش آئند اور اس سیکٹر کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس شعبے کا ملک کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ہے۔ ہمیں اب زراعت اور صنعت سے نکل کر ان شعبوں پر بھی توجہ دینی چاہیے جن کی اہلیت ہمارے لوگوں میں ہے۔ اب فارما انڈسٹری کی مشینری اور آلات کی تیاری پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ اس موقع پر کامران عباسی نے بتایا کہ تین روزہ نمائش میں فارما انڈسٹری سے متعلق مشینری اور آلا ت رکھے گئے تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یہ نمائش اب ہر سال منعقد ہوتی رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.