پاکستان مسلسل بھارت کی توہین کررہا ہے ، مودی سرکار ساڑھی اور شال ڈپلومیسی میں مصروف ہے ،کانگریس

پاکستان میں ہمارے وزیر داخلہ کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر افسوس ہے ایساپہلے کبھی نہیں ہوا،حکومت نے وزیر داخلہ کو پاکستان بھیجنے سے پہلے کوئی ضمانت کیوں نہیں لی کانگریس کے رہنما ڈاکٹر ابھیشیک منوسنگھوی کی پریس کانفرنس مودی حکومت پرسخت تنقید

جمعہ 5 اگست 2016 20:34

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اگست ۔2016ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی مسلسل توہین کررہا ہے اور مودی سرکار اب بھی ساڑھی اور شال ڈپلومیسی میں مصروف ہے ،پاکستان میں ہمارے وزیر داخلہ کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر افسوس ہے ایساپہلے کبھی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما ڈاکٹر اے ایم سنگھوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بھارت کے وزیر داخلہ کے ساتھ جوسلوک کیا گیا اس پر ہمیں افسوس ہے اس سے پہلے کبھی اسطرح سے وزیر داخلہ کی توہین نہیں کی گئی،سوال یہ کہ کیوں اسطرح سے برا سلوک کرنے کی اجازت دی گئی ۔

ڈاکٹر ابھیشیک منوسنگھوی نے کہاکہ جب وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ پاکستان میں موجود تھے اس وقت دہشتگرد کھلے عام بھارت کو گالیاں دیتے اور مذاق اڑاتے رہے ۔بھارتی حکومت نے وزیر داخلہ کو پاکستان بھیجنے سے پہلے کوئی ضمانت کیوں نہیں لی ۔مودی حکومت ساڑھی اور شال کی ڈپلومیسی سے آگے کیوں نہیں بڑھتی