ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی شہر میں ون ویلرز کی حوصلہ شکنی کیلئے مہم جاری

جمعہ 5 اگست 2016 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 اگست ۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی شہر میں ون ویلرز کی حوصلہ شکنی کے لئے مہم جاری ہے جس میں تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ون ویلرز کی حوصلہ شکنی اور ان کو ون ویلنگ سے آگاہ کرنے کے لئے آگاہی مہم کا بھی آغاز کریں جس پر ایس پی صدر عاطف نذیر نے تھانہ قائداعظم انڈسٹریل کے علاقہ ہمددر چوک پر نوجوان موٹر سائیکل سواروں کے درمیان ون ویلنگ کے نقصانات پر مبنی پمفلٹ تقسیم کئے اور ان کو بتایا کہ ون ویلنگ نہ صرف خود کو خطرے میں ڈالنے والا خطرناک کھیل ہے بلکہ اس سے معصوم شہریوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے جس کے نتیجے میں انتہائی قیمتی جانوں کا نقصان ہو چکا ہے ۔

ایس پی صد ر عاطف نذیر نے اسی طرح تھانہ قائد اعظم انڈ سٹریل اسٹیٹ کے علاقہ کی حدود میں جامع مسجدمیں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد نمازیوں کو ون ویلنگ کے خلاف مہم او ر اس کے نقصانات کے بارے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈی ایس پی ٹاؤن شپ محمد منشاء اورایس ایچ اوجوہر ٹاؤن انسپکٹر قدیر احمدنے بھی اپنے علاقہ میں ون ویلرز کی حوصلہ شکنی کے لئے اہم شاہراؤں پر نوجوان موٹر سائیکل سواروں کے دوران آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے اور ون ویلنگ کی صورت میں قانونی سزا اور اس کے نقصانات کے بارے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :