جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والوں لٹیروں کا رستہ روکنا بیس کروڑ عوام کے مستقبل کا بچانے کا سوال ہے ،ڈاکٹر زرقا تیمور

جمعہ 5 اگست 2016 21:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ پنجاب کی میڈیا ہیڈڈاکٹر زرقا تیمور نے کہا کہ جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والوں لٹیروں کا رستہ روکنا بیس کروڑ عوام کے مستقبل کا بچانے کا سوال ہے ،پی ٹی آئی آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہی ہے جبکہ شریف خاندان کو اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہے کرپشن کا خاتمہ اور احتساب سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا (ن) لیگ کی حکومت دن رات لوٹ مار کرنے میں مصروف ہے تحریک انصاف ملکی ترقی نہیں چوروں اور لٹیروں کا راستہ روکنا چاہتی ہے جو چالیس سالوں سے عوام کا خون چوس رہے ہیں ، چور لٹیروں نے پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت اور انکے درباری عوام کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں ، جمہوریت کی آڑ میں حکمرانوں کو عوام لوٹ مار مچانے کی ہر گز اجازت نہیں دے گی وقت آ گیا ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :