چمکنی میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے سائیکل سوار جاں بحق

پیر اگست 13:17

پشاور ۔08 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست۔2016ء) چمکنی کے علاقہ دلہ زاک گرڈ سٹیشن کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دلہ زاک گرڈ سٹیشن کے قریب موٹر سائیکل سوار نعمان اور انور خان یار حسین آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں انور خان شدید زخمی ہو گیا مجروح کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :