مو یشیوں کو ڈ یگ نا لہ کے مرض سے بچا نے کیلئے حفاظتی تدا بیر اختیار کر نے کی ہدایت

پیر 8 اگست 2016 13:20

سلانوالی۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اگست۔2016ء) لا ئیو سٹا ک اور ڈیر ی ڈ و یلپمنٹ ما ہر ین نے مو یشیوں کے مر ض ڈ یگ نا لہ کے حوا لہ سے بتا یا ہے کہ یہ ایک خطر نا ک مر ض ہے ا ور یہ گا ئے بھیسنوں میں پھپھو ند ی لگی ہو ئی پرا لی کھلا نے سے ہو تا ہے، ہر عمر کے جا نو ر اس بیماری سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ا س کی علا ما ت میں پا ؤ ں کا ن اور د م کا گل سڑ کر جھڑ جا نا ٹا نگوں میں سو ز ش اور تھنوں پر ز خم شا مل ہیں۔

(جاری ہے)

ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ ڈ یگ نا لہ سے بچا ؤ کیلئے متاثر ہ مو یشیوں کو پھپھو ند ی لگی پرا لی ہر گز نہ کھلائیں جانوروں کو متو از ن خورا ک اور منر ل مکسچر کا با قا عد ہ استعما ل کروا ئیں، بیما ر جا نوروں کاعلا ج و یٹنر یر ی ڈاکٹر سے کروا ئیں، متاثر ہ جا نوروں کو سرسوں کا تیل 100سے 200ملی لیٹرروزا نہ پیلا ئیں، یہ خورا ک میں مکس کر دیں، پھپھوندی لگی پرا لی کا استعما ل بند کرد یں اور جا نو رو ں کو سبز چا ر ہ یا سائیلج کھلا ئیں ان حفاظتی تدا بیر کو ا ختیار کر کے اس مر ض سے مو یشیوں کو بچایا جا سکتا ہے ۔