کوئٹہ دھماکے میں شہیدافراد کی تعداد 93 ہے۔صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر اگست 14:01

کوئٹہ دھماکے میں شہیدافراد کی تعداد 93 ہے۔صوبائی  وزیر صحت رحمت بلوچ

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ) : کوئٹہ دھماکے سے متعلق صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 93 ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ نے بتایا کہ مختلف اسپتالوں سے اکٹھی کی گئی معلومات اور پولیس سرجن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کوئٹہ دھماکے میں 93 افراد شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 100 سے زائد ہے جو کوئٹہ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ خیال رہےکہ اس سے قبل یہ کہا جارہا تھا کہ سانحہ کوئٹہ میں 53 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہیں۔

متعلقہ عنوان :