سینکڑوں بے گھر افراد کو کھانا کھلانے والی لاہور کی خاتون
سمیرا فقیرحسین پیر 8 اگست 2016 14:05
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ):پاکستان میں جہاں معاشرتی برائیاں جنم لینے کے ساتھ ساتھ پروان چڑھ رہی ہیں وہیں کچھ لوگ ایسے ہیں جو بغیر کسی کریڈٹ اور بغیر کوئی معاوضہ وصول کیے نیکی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ ایسی ہی ایک خاتون پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھتی ہیں ۔ رخسانہ اظہار نامی اس خاتون نے اپنی پوری زندگی دوسروں کی مدد کرنے اور دوسروں کی زندگیاں سنوارنے میں صرف کر دی۔
رخسانہ اظہار کراچی میں رہائش پذیر تھیں لیکن شادی کے بعد وہ لاہور میں شفٹ ہو گئیں۔ ان کے خاوند کو ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ہونے کے سبب کام کے سلسلے میں اکثر ہی شہر بدلنا پڑتے تھے۔ رخسانہ نے ہر شہر میں جا کر اپنے شوہر کو سپورٹ کیا لیکن اپنے شہر سے اس قدر دوری نے ان کو ڈپریشن کا شکار کر دیا۔(جاری ہے)
اپنے ڈپریشن کو سر پر سوار کرنے کی بجائے انہوں نے اپنی تمام تر انرجی کو انسانیت کی خدمت میں صرف کرنے کی ٹھانی۔
اپنے ڈپریشن کو پچھاڑتے ہوئے انہوں نے مقامی علاقوں میں ایسے لوگوں کی تلاش شروع کی جنہیں ان کی مدد کی ضرورت ہو اور یہیں رخسانہ اظہار کے کمیونٹی ریلیف کے نظریے کو ایک شکل ملی۔رخسانہ کے بیٹے نے بتایا کہ میری والدہ یہ کام میری پیدائش سے بھی پہلے سے کر رہی ہیں۔ دس سال قبل انہوں نے فقیروں اور ضرورت مندوں کو اپنے ساتھ کھانا کھانے کے لیے مدعو کیا۔ وہ ہمیشہ مقررہ مقدار سے کچھ زیادہ کھانا بناتی تھیں اور دن بدن دسترخوان پر ٓنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا جو کہ اب 2سو کے قریب پہنچ چکی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر دو سو افراد رخسانہ کے دستر خوان پر آ کر کھانا کھاتے ہیں۔ کھانے کا تمام تر انتظام ان ہی کی زیر نگرانی کیا جاتاہے جبکہ کھانے میں استعمال ہونے والے اجزا کی کوالٹی سے متعلق وہ بذات خود تسلی کرتی ہیں۔ان کی کاوش محض دسترخوانوں تک ہی محدود نہیں بلکہ رخسانہ اظہر نے ملک بھر میںٹرسٹ اسکولز، خواتین کی امپاورمنٹ کے سینٹرز اورمیڈیکل سینٹرز بھی قائم کیے ہیں۔فی الوقت وہ لاہور میںسمسانی آبادی میں ایک مفت اسکول چلا رہی ہیں۔ اس بلڈنگ میں خواتین کو سلائی کڑھائی کا کام بھی سکھایا جاتا ہے اور کام سیکھ جانے پر انہیں سلائی مشین بھی مہیا کی جا تی ہے۔رخسانہ اظہار ہمدردی سے بھرپور انسان ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.