صدر مملکت کی کوئٹہ سول ہسپتال میں بم دھماکے کی پر زور مذمت ‘قیمتی جانوں پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 8 اگست 2016 14:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ سول ہسپتال میں بم دھماکے کی پر زور مذمت کی ہے اور اس میں ضائع ہونے والی قیمتی جانوں پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے وکلا، صحافیوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی جان بحق ہونے والوں کی مغفرت اوران کے درجات بلندفرمائے اور اہل خانہ کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔

صدر مملکت نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کوعلاج معالجے کی تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں ۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد اوچھے ہتھکنڈوں سے دہشت گردی کے خلاف نہ آپریشن کو روک سکتے اور نہ ہی عوامی حوصلوں کو پست کر سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے جس کونے میں بھی چھپے ہوں گے ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔