کوئٹہ دھماکے کے بعد فیس بک نے سیفٹی چیک آپشن جاری کردیا

پیر 8 اگست 2016 14:22

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اگست ۔2016ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے بعد سیفٹی چیک کا آپشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد فیس بک نے صارفین کے لیے سیفٹی چیک کا آپشن متحرک کردیا، تاکہ وہ اپنے پیاروں کی خیریت سے آگاہ ہوسکیں۔واضح رہے کہ فیس بک انتظامیہ نے ’سیفٹی چیک‘ کے فیچر کو 2014 میں متعارف کرایا تھا اور نومبر 2015 میں پیرس حملوں سے قبل اسے صرف 5 بار قدرتی آفات کے وقت متحرک کیا گیا۔اکتوبر 2015 میں پاکستان میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے بعد بھی فیس بک کی جانب سے اس فیچر کو استعمال کے لیے پیش کیا گیا تھا۔