کویت سٹی: رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے ایک خاتون جاں بحق ، فائر مین زخمی

پیر 8 اگست 2016 14:33

کویت سٹی: رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے ایک خاتون جاں بحق ، فائر مین زخمی

کویت سٹی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2016ء): کویت سٹی کے علاقے صباحیہ میں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ۔ جبکہ آگ بجھانے میں مصروف ایک فائر مین بھی شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کے دوران ایک شہری اسکی بیوی اور بچے عمارت میں موجود تھے ۔ جن کو شدید زخمی حالت میں عمار ت سے نکال لیا گیا تھا۔لیکن شہری کی بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی جبکہ باقیوں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ آگ بجھانے کے عمل کے دوران فائر مین کی ایڑھی میں شدید چوٹ آئی جس کو ہسپتال داخل کروادیا گیاہے ۔