سعودی عرب میں دولہا نے کمپنی کے فوٹو گرافر سے تصاویر بنوانے کی ضد پر دلہن کو طلاق دیدی

پیر اگست 14:43

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست ۔2016ء ) سعودی عرب میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا نے کمپنی کے فوٹو گرافر سے تصاویر بنوانے کی ضد پر دلہن کو طلاق دیدی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دلہن نے شادی کی تقریب کے دوران تصاویر بنوانے کیلئے ایک فوٹو گرافی کمپنی کو بلانے کا مطالبہ کیا تھا جس پر دولہے نے اسے بھری تقریب میں طلاق دیدی ۔

(جاری ہے)

دلہن نے اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر بنانے کیلئے ایک کمپنی کو فوٹو گرافر بھیجنے کا آرڈر دیا تھا مگر دولہے نے دلہن کو ایسا کرنے روکتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کپنی کے فوٹو گرافر سے تصاویر نہیں بنوائے گا ۔

دولہے کا کہنا تھا کہ اسے اندیشہ ہے کمپنی انکی تصاویر کو پبلک کر دی گی مگر دولہن اس کے باوجودکمپنی کے فوٹو گرافر سے ہی تصاویر بنوائے کی ضدکرتی رہی ۔ جس پر دولہے نے لڑکی کو مہمانوں کے سامنے طلاق دیدی ۔