مولی کی 40دن والی اگیتی قسم کی کاشت اگست کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت

پیر اگست 15:07

فیصل آباد۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست۔2016ء) پنجاب میں مولی کا زیر کاشت رقبہ 6298ہیکٹر اور پیداوار 116852 ٹن سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ماہرین سبزیات نے کاشتکاروں کو مولی کی 40دن والی اگیتی قسم کی کاشت رواں ماہ اگست کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ یہ قسم گرمی برداشت کرنے کے علاوہ 40سے55دن کے دوران برداشت کے قابل ہوجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اگیتی مولی کی کاشت دریا، نہر یا راجباہ کے قریب زرخیز میرا زمینوں پر کریں تاکہ مولی کی جڑکی بڑھوتری زیادہ ہو اور اچھی کوالٹی کی فصل حاصل ہوسکے۔انہوں نے بتایاکہ مولی کی کاشت کے وقت منتخب کردہ کھیت کو ہموار کریں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار زمین کی تیاری کے وقت ایک دفعہ گہرا ہل اور دوتین دفعہ عام ہل بمعہ سہاگہ چلائیں اورزمین کو نرم بھربھرا تیار کرنے کیلئے ایک دفعہ روٹا ویٹر چلائیں ۔انہوں نے کہاکہ اگیتی کاشتہ مولی کو پہلا پانی بوائی کے فوراً بعد نہایت احتیاط سے اس طرح لگائیں کہ پانی کھیلیوں کی چوٹی سے نیچے رہے اور صرف وتر والی نمی بیج تک پہنچے ۔