گرین ٹاؤن کے علاقہ سے مبینہ اغواء کار خاتون پکڑ ی گئی ،دو فرار ہونے میں کامیاب

جمعہ 12 اگست 2016 12:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) گرین ٹاؤن کے علاقہ میں اہل علاقہ نے بچے کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بناکر کر مبینہ اغواء کار خاتون کو پکڑ لیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں، خاتون کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا کہ گرین ٹاؤن کے علاقہ میں خاتون بچے کو مبینہ طو رپر اغواء کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ مقامی لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور اس پر تشدد شروع کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ۔

دوران تفتیش مبینہ اغواء کارشیریں نے بتایا کہ وہ اغواء کارنہیں بلکہ چور ہے اور اس کے ساتھ اس کی دوساتھی خواتین بھی تھیں جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں اور وہ یہ پکڑی گئی ۔خاتون نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ بچے اغواء کرنے نہیں بلکہ کوئی چیز چرانے لگی تھی تو اہل علاقہ نے اس کو مشکوک سمجھ کر پکڑ لیا اورتشدد کا نشانہ بنایا ۔ پولیس کے مطابق گرفتا رہونے والی خاتون پر پہلے بھی چوری کے مقدمات درج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :