پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام آزادی واک کاانعقاد
پاکستانی قوم ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہے، قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال
جمعہ 12 اگست 2016 19:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) قائم مقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہے اوراسے تقسیم کرنے کی سازشیں کرنے والوں کے ارادے کبھی پورے نہیں ہوں گے۔وہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں انڈر گریجوئیٹ بلاک سے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ تک منعقدہ آزادی واک میں میڈیا سے بات کر رہے تھے۔
اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی ، اقامتی آفیسر اول و صدر اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد،نائب صدرپروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری ، سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین ، اقامتی آفیسر دوم ملک محمدظہیر سمیت سینئر فیکلٹی و انتظامی عہدیداران ، طلبہ اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔(جاری ہے)
اپنے پیغام میں ڈاکٹر شاہد کما ل نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی او دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں تعلیم کو عام کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ قرآن و حدیث میں متعدد بار ہر مرد اور عورت پر تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی نے کہاکہ ہم ایک بہادر قوم ہیں اور ہمارے حوصلے بم دھماکوں سے پسپا نہیں کئے جا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام واک کا مقصد ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دینا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اساتذہ ، ملازمین و طلبہ سمیت پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.