صفائی ستھرائی کے کام میں بھرپور تیزی پید اکی جا ئے، طارق مدنی

جمعہ 12 اگست 2016 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء۹پاکستان امن کونسل (پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی ستھرائی کے کام میں بھرپور تیزی پید اکی جا ئے۔ یوم آزادی میں ایک دن باقی رہے گیا ہے،م لیکن شہر قائد میں لگے گندگی و کوڑا کر کٹ کے ڈھیر تا حال موجود ہیں جو نہ صرف یوم آزادی کی تیاریوں اور تقر یبات کی رونق خرا ب کرر ہے ہیں بلکہ شہریوں کے مسائل میں بھی اضافے کا باعث بنے ہوئے ہیں ا یک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں صفائی و نکاسی آ ب کاا تنا بر ا نظام ہے کہ کہی کوئی کچھ بھی محفوظ نہیں ہے گلی، محلہ ،پارک اورشاہرائیں وغیرہ سب گندگی کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں اور اگر یہ گندگی کے ڈھیروں کا آج صفایا نہ کیا گیا تو عوام یوم آزادی بڑے کرب و تکلیف کے ساتھ منائے گی جس کے ذمہ دار صبوئی وزیر بلدیات جام خان شورو ہوں گے تاہم قوم مایوس نہ ہو حکمرانوں کی کارکردگی تو ہمیشہ سے ہی ناقص رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ہم بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ اور صفائی کے بد ترین نظام میں 69 واں یوم آزادی منارہے ہیں۔

(جاری ہے)

دراصل پاکستان جن مقاصد کے لئے ہمارے بزرگوں نے بنایا ہے ان مقاصد کو حکمرانوں نے ہمیشہ فراموش کیا ہے اور ذاتی مقاصد کو پروان چڑھایا ہے جس کی وجہ سے ملک میں کرپشن و بدعنوانی عروج پر ہے اور ملک کے گلے سڑھے نظام میں بدعنوان عناصر ملک کی جڑوں میں بیٹھے ہیں لیکن انہیں کوئی پوچھ نے والا نہیں اس لئے وقت کی ضرورت ہے کہ قوم یوم آزادی کو تجدید عہد وفا کے طور پر منا ئے اور قیام پاکستان کے مقصد کو پورا کرنے کا عہد کرے جس کے لئے ہمارے بز رگوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ موجودہ پاکستان ہمارے اکابرین کے خوابوں کے بر عکس ہے۔