ایمرجنسی سروسز اکیڈمی (ریسکیو 1122)نے سینٹورس گروپ کے 20آفیشل کو ایمرجنسی منیجمنٹ کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی

ہفتہ 13 اگست 2016 14:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی (ریسکیو 1122)بریگیڈئر (ر)امیر حمزہ نے سینٹورس گروپ اسلام آباد کے آفیشل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ملک کے تمام صوبوں کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے 16000سے زائد ریسکیورز اور ایمرجنسی پروفیشنل کو ڈزاسٹر منیجمنٹ ، کمیونٹی سیفٹی اور آگاہی کی تربیت فراہم کرکے قومی سنٹر آف ایکسیلنس میں ڈھل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ریسکیورز کی پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ساتھ ، اکیڈمی دیگر آرگنائزیشنز کو بھی تربیت فراہم کررہی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں تربیت یافتہ ایمرجنسی پروفیشنلز ریسکیورز کے شانہ بشانہ کام کرسکیں۔ کورس کوارڈی نیٹر میئرین انجینئر ابرار حسن نے ڈائریکٹر جنرل کو بتایا کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی نے سینٹورس گروپ کے 20آفیشنل کو ڈزاسٹر منیجمنٹ اور دیگر ایمرجنسیزبشمول فائر، ریسکیو، ڈیپ ویل ریسکیو، اربن سرچ اینڈ ریسکیو، اونچائی سے ریسکیو اور فلڈ منیجمنٹ کی بنیادی تربیت فراہم کی ہے۔

(جاری ہے)

ان تربیت میں منیجر ایچ ایس ای طارق محمود ،منیجر ایچ ایس ای شہزاد خان، سیفٹی آفیسر احتشام آفتاب، سیفٹی آفیسر عبد الروف، محمد وقاص، محمد رشید، عاصم، لقمان شاہ، عاصم حمید، خورشید خان، محمد ریاض، منیب رزاق، مبشر حسین، سلمان خان، کاشف وقار، عمران ایمونیل، باسط خان، عاطف عباسی اور جواد علی خان نے شمولیت اختیار کی۔ ڈائریکٹر جنرل امیر حمزہ نے کامیابی سے تربیت حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ یہاں ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں حاصل کرنے والے علم اور مہارتوں کو آئندہ بروئے کار لائیں گے۔

بعد ازاں، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے تقریب کے شرکاء کو مبارکباد دی اور ان میں کامیابی سے تربیت مکمل کرنے کی اسناد تقسیم کیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122پنجاب میں محفوظ معاشروں کے قیام کے لئے کام کررہی ہے اور اس مقصد کے لئے ایمرجنسی پروفیشنل پیدا کررہی ہے۔ تقریب میں گروپ لیڈر لیفٹیننٹ کمانڈر(ر) طارق محمود نے اکیڈمی کے افسران، انسٹرکٹرز اور دیگر ایڈمنسٹریشن کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔