مواقع میسر ہوں تو پاکستان کے تخلیق کار اور فنکار ملک کی بہتری اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں‘ مصطفی قریشی

پیر 15 اگست 2016 13:43

مواقع میسر ہوں تو پاکستان کے تخلیق کار اور فنکار ملک کی بہتری اور ترقی ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ مواقع میسر ہوں تو پاکستان کے تخلیق کار اور فنکار ملک کی بہتری اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تخلیق کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں تو پھر تخریب شروع ہو جاتی ہے اس لیے ہماری حکومت کو چاہیے کہ وہ تخلیق کاروں کو اہمیت اور پذیرائی دے، بگڑے ہوئے لوگوں کو راہ راست پر لانے کے لیے فلم ایک بھر پور میڈم ہے لیکن ہماری حکومتوں نے ہمیشہ اس اہم شعبے کو نظر انداز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :