وزیراعظم نوازشریف نے ممتاز بھٹو کو منانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے بعض کرتا دھرتا رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیا

منگل 16 اگست 2016 17:17

وزیراعظم نوازشریف نے ممتاز بھٹو کو منانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اگست ۔2016ء) وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کو منانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے بعض کرتا دھرتا رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیا ہے جو جلد ہی ممتاز بھٹو سے ملاقات کرکے انہیں وزیراعظم نوازشریف کا پیغام پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنماؤں کی ممتاز بھٹو سے ملاقات کے بعد متوقع ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہشبازشریف ممتاز بھٹو سے ملاقات کرسکتے ہیں سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کی پاکستان مسلم لیگ(ن) سے علیحدگی بارے لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممتاز بھٹو کی پاکستان مسلم لیگ(ن) سے ناراضگی اور علیحدگی کی وجہ وفاقی وزیر داخلہ ہیں جنہوں نے اپنی وزارت کے حوالے سے ممتازبھٹو کی بعض تجاویز کونظرانداز کردیا تھا ممتازبھٹو چوہدری نثار کے ذریعے سندھ میں بعض سیاسی قائدے حاصل کرنا چاہتے تھے جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممتاز بھٹو سندھ نیشنل فرنٹ کو بحال کرنے اور بطور سربراہ فعال کرنے کے بعد پی ٹی آئی سے الحاق کرسکتے ہیں واضح رہے کہ ممتاز بھٹو نے2012ء میں اپنی پارٹی کو(ن) لیگ میں ضم کردیا تھا۔