اسپیکر کی محمود اچکزئی سے اظہار خیال نہ کرنے کی درخواست ‘ماحول گرم سے ہونے سے بچ گیا

اچکزئی دستاویزات کیساتھ بھرپور تیاری میں تھے ‘وفاقی وزیر داخلہ بھی جواب دینے کیلئے ایوان میں حاضر رہے

بدھ 17 اگست 2016 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی سے اظہار خیال نہ کرنے کی درخواست کر کے قومی اسمبلی کا ماحول گرم ہونے سے بچا لیا ‘محمود خان اچکزئی دستاویزات کے ساتھ بھرپور تیاری میں تھے تاہم وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار بھی جواب دینے کے لیے ایوان میں حاضر پائے گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں سب نظریں ایوان میں موجود پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار پرلگی تھیں تاہم انتظار انتظار ہی رہا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے اچانک غیر متوقع طور پر اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر سردارایاز صادق نے پختون رہنما کو چٹ بھجوائی جس پر ”پلیز نو“ تحریر تھا اسپیکر نے یہ درخواست اس لئے کی تاکہ ایوان کا ماحول گرم نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :