راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اگست ۔2016ء )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی ڈاکٹر سردار غیاث گل نے گزشتہ روز ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں سرکاری موٹر سائیکلوں کا خصوصی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر دو جونیئر وارڈنز اور تین وارڈن افسران کو سرکاری موٹر سائیکل کی حالت مکمل درست نہ رکھنے پر ایک ایک ہزار روپے جرمانہ جبکہ ایک وارڈن افسر کو پانچ سو اور ایک وارڈن کو دوہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی ڈاکٹر سردار غیاث گل نے بتایاکہ مرحلہ وار تمام سرکاری موٹر سائیکلوں ، گاڑیوں اور لفٹرز کا معائنہ کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ سرپرائز چیکنگ بھی جاری رکھی جائے گی اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ایم ٹی او اور تمام افسران و اہلکاروں کو احکامات جاری کئے کہ سرکاری گاڑیاں، موٹرسائیکلیں، لفٹرز اور دیگر سرکاری مشینری کی بروقت مینٹیننس کروائی جائے ان کی حفاظت اوردیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور میکنیکلی مکمل فٹ رکھا جائے اس حوالے سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

بدھ اگست 21:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی ڈاکٹر سردار غیاث گل نے گزشتہ روز ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں سرکاری موٹر سائیکلوں کا خصوصی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر دو جونیئر وارڈنز اور تین وارڈن افسران کو سرکاری موٹر سائیکل کی حالت مکمل درست نہ رکھنے پر ایک ایک ہزار روپے جرمانہ جبکہ ایک وارڈن افسر کو پانچ سو اور ایک وارڈن کو دوہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی ڈاکٹر سردار غیاث گل نے بتایاکہ مرحلہ وار تمام سرکاری موٹر سائیکلوں ، گاڑیوں اور لفٹرز کا معائنہ کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ سرپرائز چیکنگ بھی جاری رکھی جائے گی اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ایم ٹی او اور تمام افسران و اہلکاروں کو احکامات جاری کئے کہ سرکاری گاڑیاں، موٹرسائیکلیں، لفٹرز اور دیگر سرکاری مشینری کی بروقت مینٹیننس کروائی جائے ان کی حفاظت اوردیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور میکنیکلی مکمل فٹ رکھا جائے اس حوالے سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔