یونین کونسلوں میں عوامی مسائل کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ،ایڈمنسٹریٹر غربی

جمعرات 18 اگست 2016 19:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اگست ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد نے کہا کہ بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی کے دوران تمام یونین کونسلوں میں عوامی مسائل کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ کے ہمراہ کیماڑی زون میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صفائی کے دوران مو جودوسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کی ہلکی و بھاری مشینری استعمال کی جائے اور ان مقامات پر جہاں مشینری کا استعمال ممکن نہیں وہاں ہینڈ ٹرالی کے زریعہ کچرے کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے اندرونی گلیوں ،سڑکوں ،شاہراہوں کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائیبعدازاں انہوں نے کیماڑی زون میں جاری تعمیر ومرمت کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران اور ٹھیکیداران کو پابند کیا کہ جاری ترقیاتی کاموں میں معیار اور کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے ہر کام عوامی امنگوں کے مطابق کرنے کی عادت ڈالیں بلدیہ غربی میں رہائش پزیر عوام کے مسائل کاخاتمہ ہی ہماری اولین ترجیح ہے عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو اس طرح جاری رکھیں کہ عوام کو کم از کم پریشانی کا سامنا کرناپڑے سڑکوں کو پر جاری تعمیراتی کام کے دوران مشینری اور دیگر سازو سامان کے استعمال کے بعد راستوں سے ہٹا دیا جائے تاکہ عوام کو آمد رفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے

متعلقہ عنوان :