چین میں ٹریفک پارکنگ کا جدید حل تلاش کر لیا گیا

وی چیٹ کے ذریعے پارکنگ کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی

جمعرات 18 اگست 2016 19:56

چین میں ٹریفک پارکنگ کا جدید حل تلاش کر لیا گیا

ہانگ جو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء ) چین کے صوبہ چیجیانگ میں گاڑیوں کی پارکنگ کے مسئلے کا حل تلاش کر لیا گیا ۔صوبائی انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب ڈرائیورز مارکیٹ آنے سے قبل ہی سمارٹ فونز پر موجود وی چیٹ اپلیکیشن کے ذریعے پارکنگ کی جگہ کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وی چیٹ مذکورہ مارکیٹ میں گاڑی پارک کرنے کے لئے مناسب جگہ کے بارے میں ڈرائیور کو اطلاع فراہم کرے گی ۔ ڈرائیور کو سبز ،پیلے، مالٹائی اور سرخ رنگ کے ذریعے پارکنگ کے بارے میں اطلاع فراہم کی جائے گی ۔سبز کا مطلب پارکنگ کے لئے جگہ کا خالی ہونا ، پیلے رنگ کا مطلب پارکنگ کا مصروف ہونا،مالٹائی رنگ کا مطلب پارکنگ میں رش ہونا جبکہ سرخ رنگ کا مطلب پارکنگ میں بالکل بھی جگہ نہ ہونا ہے ۔

متعلقہ عنوان :