ڈاکس پولیس کا کرمنلز کے خلاف ایکشن ‘ انٹرنیشنل فوٹو گرافر کو لوٹنے والا ڈکیت سرغنہ سمیت15ملزمان گرفتار، اسلحہ ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان ، کار اور منشیات برآمد

جمعرات 18 اگست 2016 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست ۔2016ء) ڈاکس پولیس کا کرمنلز کے خلاف ایکشن ، انٹرنیشنل فوٹو گرافر کو لوٹنے والا ڈکیت سرغنہ سمیت15ملزمان گرفتار، اسلحہ ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان ، کار اور منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع سٹی فیض اﷲ کوریجو کے خصوصی ٹاسک پر ایس ایچ او ڈاکس محمد امین مری نے جمعرات کو پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر مائی کلاچی روڈ نزد ریلوے پھاٹک کاپر کامیاب کاروائی کرکے ڈکیت گینگ کے سرغنہ عالمگیر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے پستول اور کار برآمد کرلی،جبکہ ملزم کی نشاندہی پر ملزم کے ڈکیت ساتھی وقاص کے گھر واقع محمدی کالونی میں چھاپہ مار کر انٹرنیشنل فوٹو گرافت علی خورشید سے لوٹا ہوا لاکھوں روپے مالیت کے جدید کیمرے، موبائل فونز، لیب ٹاپ اور سمیں برآمد کرلیں، جبکہ ملزم کا ساتھی تنگ گلیوں میں فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم عالمگیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بیچ لگژری ہوٹل میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ واپس جانے والے انٹرنیشنل فوٹو گرافر علی خورشید سے گن پوائنٹ پر کار ،5عدد جدید کیمرے، لینس، موبائل فونز، ہیڈ فون اور دیگر سامان لوٹ لیا تھا۔ پولیس ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارہی ہے۔ جبکہ دوسری کاروائی میں اسٹریٹ کرمنل گروہ کے 2ملزمان محمد ادریس اور عبداﷲ کو گرفتار کرکے 2پستول برآمد کرلئے۔ علاوہ ازیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی میں8افراد گرفتار کئے گئے، جبکہ سنگین مقدمے میں ایک اشتہاری ملزم بھی پکڑا گیا، مزید برآں منشیات کے مقدمہ میں 3ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :