نیشنل بینک قوم کے ہنرمند نوجوانوں کو ترجیحا قرضہ فراہم کرے،وزیراعظم

انڈسٹریاں ،فہرستیں مت گنوائیں ،نوجوانوں کی تعداد بتائیں جنہیں قرضہ دیا گیا ہے، محمد نواز شریف اتنا مشکل طریقہ کار بنایا گیا ہے غریب کو قرضہ مل ہی نہیں سکتا ،یہ قوم کا پیسہ ہے بینک کا نہیں،ہر برانچ میں بوتھ قائم کیا جائے،ہدایت

جمعہ 19 اگست 2016 19:44

نیشنل بینک قوم کے ہنرمند نوجوانوں کو ترجیحا قرضہ فراہم کرے،وزیراعظم

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اگست ۔2016ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نوجوانوں کے لیے قرضہ کا حصول سہل بنائے ۔ذرائع کے مطابق جمعہ کو نیشنل بینک کے دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے یوتھ لون اسکیم کے حوالے سے بینک انتظامیہ پر اظہار برہمی کیا اور ہدایت کی کہ بینک قوم کے ہنرمند نوجوانوں کو ترجیحاً قرضہ فراہم کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قرضہ کے حصول کے لیے اتنا مشکل طریقہ کار بنایا گیا ہے کہ غریب کو قرضہ مل ہی نہیں سکتا ہے ۔یہ قوم کا پیسہ ہے بینک کا نہیں ۔ایسا طریقہ کار بنائیں کہ غریب آدمی بینک میں آسکے ۔وزیراعظم نے بینک انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انڈسٹریاں اور فہرستیں مت گنوائیں بلکہ نوجوانوں کی تعداد بتائیں جنہیں قرضہ دیا گیا ہے ۔میاں نواز شریف نے نیشنل بینک کی ہر برانچ میں قرضہ بوتھ قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :