بچے کی جان بچانے کے لیے پولیس نے بند کار کا شیشہ توڑ دیا مگر یہ تو معاملہ ہی کچھ اور نکلا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 اگست 2016 01:17

بچے کی جان بچانے کے لیے پولیس نے بند کار کا شیشہ توڑ دیا  مگر یہ تو معاملہ ..

کین، نیوہیمپشائر پولیس کو ایک کال موصول ہوئی، جس میں بتایا کہ ایک بند اور دھوپ میں کھڑی گرم کار میں ایک بچہ موجود ہے ۔ گرم گاڑی کی وجہ سے بچے کو نقصان نہ پہنچ جائےیہی سوچ کر ایک پولیس آفیسر جیسن شارٹ تیزی سے موقع پر پہنچا ۔اس نے گاڑی میں بچے کو کمبل میں لپٹا ہوا دیکھا تو فوراً ہی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔بچے کی سانس دیکھنے کے لیے جب پولیس آفیسر جیسن شارٹ نے بچے کے منہ میں انکلی ڈالی تو پتہ چلا کہ یہ تو انسانی بچے کی شکل کی گڑیا ہے۔

2000 ڈالر مالیت کی اس گڑیا کی شکل بالکل چھوٹے بچے جیسی تھی، جس کی وجہ سے لوگ دھوکہ کھا رہے تھے۔ اینسلے نام کی یہ گڑیا کارولین سیفرٹ کی ملکیت تھی۔ صرف اینسلے ہی نہیں اس کے پاس 40 مزید گڑیائیں بھی موجود ہیں۔کارولین اپنا بیٹا کھویا تو اس کی یاد میں گڑیا خریدا شروع کردیں۔

(جاری ہے)

وہ بہت قیمتی اور انسانی بچے جیسی گڑیائیں خریدتی ہے۔
پولیس نے غلطی سے شیشہ توڑنے پر بھی کارولین کو اس کا نقصان ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

کارولین نے بھی اس واقعے کے بعد گاڑی کے شیشے پر ایک چٹ لگا دی ہے کہ گاڑی میں نظر آنے والا بچہ انسانی بچہ نہیں بلکہ گڑیا ہے۔
کارولین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ان گڑیاؤں کو بچے ہی سمجھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :