شام: داعش کے خلاف لڑتے ہوئے امریکی رضا کار ہلاک

ہفتہ 20 اگست 2016 11:22

نیو یارک ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اگست ۔2016ء) شام میں شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کے خلاف بر سر پیکار کرد فورسز نے بتایا کہ 27 سالہ امریکی شہری ویلیم سیوج منبج کی لڑائی کے دوران مارا گیا ہے۔ویلیم کے والد ریگینالڈ نے کہا کہ جب آخری بار ان کا اپنے بیٹے کے ساتھ رابطہ ہوا تو انھیں ان کی سلامتی کے بارے میں خدشات تھے۔کرد زبان میں جاری ہونے والے بیان کے مطابق ویلیم داعش کیدہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

کرد 'وائی پی جی' شامی ڈیموکریٹک فورسز کا ایک اہم رکن ہے جنہیں شمالی شام میں داعش کے خلاف لڑائی میں امریکہ کی معاونت حاصل ہے۔ویلیم کا تعلق میری لینڈ اور شمالی کیرولینیا سے تھا۔ وہ چھٹے غیر ملکی اور دوسرے امریکی رضا کار تھے جو داعش کے ساتھ لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

ویلیم جیسے رضاکاروں کو اپنی خدمات کی صلے میں صرف کھانا اور رہائش کی سہولت ملتی ہے۔

داعش کے خلاف برسر پیکار کرد فورس پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس وقت عام شہریوں کو جنگ کے علاقے سے بھاگ نکلنے میں مدد کر رہے تھے جب کرد عرب اتحاد داعش کے خلاف پیش قدمی کر رہا تھا۔کرد زبان میں جاری ہونے والے بیان کے مطابق ویلیم داعش کے"دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنا"۔کرد 'وائی پی جی' شامی ڈیموکریٹک فورسز کا ایک اہم رکن ہے جنہیں شمالی شام میں داعش کے خلاف لڑائی میں امریکہ کی معاونت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :