شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے مال روڈ پر احتجاج کے دوران اضافی نفری تعینات

ہفتہ اگست 16:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء ) ایس پی صدر ٹریفک سردار محمد آصف کی ہدایت پر مال روڈ پر احتجاج کے دوران شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے 17 ڈائیورشن پوائنٹس قائم کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کے تمام دفتری سٹاف کو ڈائیورشن پوائنٹس پر تعینات کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی راہنمائی کیلئے2 ایس پیز کی نگرانی میں اضافی9ڈی ایس پیز،39ٹریفک انسپکٹرز،94پٹرولنگ آفیسرزاور 205دفتری سٹاف سمیت 749ٹریفک وارڈنزتعینات کردےئے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اورٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔مال روڈ پر احتجاج کے دوران اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کیلئے17ڈائیورشن قائم کی گئیں اورٹریفک کومتبادل راستوں سے رواں دواں رکھا گیا۔ ڈی ایس پیزاحتجاج کے دوران پٹرولنگ کرتے ہوئے ڈیوٹی چیک کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :