کہوٹہ ،شہر کے قریب ٹریفک حادثہ ،موڑ کاٹتے تیز رفتار ٹرک کئی فٹ نیچے برساتی نالے میں جا گرا ،1شخص ہلاک ،2زخمی

ہفتہ 20 اگست 2016 17:27

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء ) کہوٹہ شہر کے قریب ٹریفک حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتار ٹرک کئی فٹ نیچے برساتی نالے میں جا گرا ،1شخص موقع پر ہلاک اور2افراد شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزٹرک نمبر ی RIN:3586جو راولپنڈی سے آزاد کشمیر جا رہا تھا کہ کہوٹہ کے قریب ٹھنڈا پانی کے قریب برساتی نالے کلمن کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے پل پرکئی فٹ نیچے جا گرا جس کے نتیجے میں حفیظ ولد حنیف موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ڈراہیور عاصم ولد گلفرازاور فرزان نجابت شدید زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں اہل علاقہ اگٹھے ہو گئے اور فی الفور زخمیوں کو نکالا اور ہسپتال پہنچایا۔