سانحہ کوئٹہ کے ملزمان تک پہنچ چکے ہیں پچیس افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں چار سہولت کار ہیں،وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااﷲ زہری
دہشت گردی کے خلاف جنگ کوادھورا نہیں چھوڑا جاسکتا بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے جنگ کومنطقی انجام تک پہنچانا ہوگا،میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 20 اگست 2016 22:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااﷲ زہری نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے ملزمان تک پہنچ چکے ہیں پچیس افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں چار سہولت کار ہیں اور خود کش حملہ اور کو آ پریٹ کرنے والے شخص کو بھی سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے پہچان چکے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کوادھورا نہیں چھوڑا جاسکتا بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے جنگ کومنطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہاروزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اﷲ زہری نے وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر سرحدی امور جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ دل.کے عارضے میں مبتلا تھے جن کی چند روز قبل اینجوپلاسٹی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااﷲ زہری کا کہنا تھا کہ برہمداغ بگٹی مجھ سے بڑا سردار نہیں ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے وہ آئیں اور عوام سے اعتماد کا ووٹ لیں وزیراعلی بلوچستان نے ناراض بلوچ رہنماوں کومذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ بندوق کے زور پر کوئی اپنا نظریہ ہم پرمسلط نہ کرے بلکہ مسائل کے حل کے لیے بندوق چھوڑکرمذاکرات کی میز پربیٹھا جائے ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان پہلے والا بلوچستان نہیں ہے پندرہ سو کلومیٹر سرحد ہے دہشت گرد بلوچستان میں نہیں ہیں بلکہ انھیں پلانٹ کیا جارہا ہے ہم پر عزم ہیں اوردہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لینگے دہشت گردی کے خلاف جنگ کوادھورا نہیں چھوڑا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کے لیے کام کررہے ہیں مگربہت سے لوگ افغانستان میں روپوش ہیں اور لاپتہ افراد میں شامل ہیں۔ہم دہشت گردی کی زد میں ہیں مگراس کے باوجود دہشت گردوں کامقابلہ کررہے ہیں اورہمیں عوام اس جنگ میں عوام کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان طویل بارڈرکی وجہ سے بھی دہشت گردی کا شکارہے ،دہشت گردوں کو معلوم تھا کے وکلا کے الیکشن ہیں اس لئے وکلا کو نشانا بنایاگیا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشت گرد تربیت یافتہ تھے ،کوئٹہ حملے کے حوالے سے ہم نے آپریشن شروع کردیے ہیں اوردہشت گردوں کے قریب پہنچ گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.