نواز شریف کے دورے سے ملک میں خوشحالی آئے گی، محمد امین خان مانا

ہفتہ 20 اگست 2016 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر محمد امین خان مانا نے وزیر اعظم نواز شریف کے ہاتھوں کراچی شپ یارڈ میں ترکی کے تعاون سے پاک بحریہ کے دیوہیکل جنگی جہاز کے افتتاح پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شپ فلیٹ ٹینکر پاک ترکی دوستی کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سب سے بڑے 17 ہزار ٹن وزنی وار شپ فلیٹ ٹینکر کا افتتاح پاکستان کے لئے ایک تاریخی موقع ہے۔ اسٹریجک پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور نواز شریف پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے۔ کراچی سے گوادر تک ترقی کا نیا باب شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورے سے سندھ میں خوشحالی آئے گی اور امن قائم ہوگا۔ انہوں نے نوجوانوں کو آسان قرضے فراہم کرنے اور یوتھ لون اسکیم اور دیگر منصوبے جاری کئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عوام کی آواز قرار دیا اور کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔