کو آپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیوں کو واجب الادا کیپیٹل ویلیو ٹیکس اورسٹیمپ ڈیوٹی کی رقوم جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے‘ اقبال چنٹر

سالانہ آڈ ٹ نہ کرانے والی کو آپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیوں کے خلاف بھی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں‘ محکمانہ اجلاس سے خطاب

اتوار 21 اگست 2016 13:15

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ کو آپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیوں کو فوری طورپر ان کے واجب الادا کیپیٹل ویلیو ٹیکس اورسٹیمپ ڈیوٹی کی رقوم حکو متی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں جبکہ تمام ریونیو افسران کو ریونیو جمع نہ کرانے والی کو آپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیوں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

محکمانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کوآپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیوں نے سی وی سٹیمپ ڈیوٹی ا بھی تک حکومتی خزانے میں جمع نہیں کروائی کو فوری جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے حکم عدولی کی صورت میں ان کے خلاف سخت تادیبی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سالانہ آڈ ٹ نہ کرانے والی کو آپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیوں کے خلاف بھی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں جبکہ تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہر کو آپریٹو سوسائٹی کا وزٹ کریں اور مکینوں کی طر ف سی مو صول کسی بھی شکایت کا نوٹس لے کا محکمہ کہ رپورٹ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کی کو آپریٹو و جنرل ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی اراضی ریکارڈ و ممبران کے مکمل کوائف کو مرحلہ وار کمپیو ٹر ئزاڈکرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جا رہی ہے۔تمام فعال کو آپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیوں کا88.62 فیصد ریکارڈ اپ ڈیٹ ہو چکا ہے۔ فعال کو آپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ممبران کی تعداد کا94.71 ڈیٹا بھی کمپیوٹرائزڈہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی کمپیو ٹرائزیشن کا55.15فیصد ڈیٹا انٹری کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کی اراضی اور ممبران کی کمپیو ٹرائزیشن ڈیٹا کا کام 100فیصد مکمل ہونے تک جار ی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کو آپریٹوہاؤسنگ سوسائٹیوں کی انتظا میہ اورجنرل ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی انتظامیہ کپیٹل ویلیو ٹیکس اور اسٹامپ ڈیوٹی حکومتی خزانے میں جمع کرانے میں حیل و حجت کا مظاہر ہ کرتی ہے جس سے حکومتی خزانے میں ریونیو بروقت جمع نہیں ہو پاتا ہے۔

تمام سوسائٹیوں کا ریکارڈ مکمل ہو نے کے بعدکو ئی بھی ریونیو میں ہیرا پھیری نہ کر پائے گا۔انہوں نے کہا کہ2013-14 میں تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے حاصل کردہ 1978ملین روپے ریوینوکی مد میں حکومتی خزانے میں جمع کرائے گئے جن میں سے1177 ملین روپے کا ریونیو صرف کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی طرف سے تھا۔

متعلقہ عنوان :