نکاراگوکی آئل ریفائنری میں لگی آگ پر تیسرے روزبھی قابو نہ پایاجاسکا،ماہرین طلب،تمام اسکول بند

اتوار 21 اگست 2016 13:15

مناگوا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) وسطی امریکی ملک نکاراگوا کی اکلوتی آئل ریفائنری میں لگی آگ پر تیسرے دن بھی قابو نہیں پایا جا سکا ،حکام نے امریکا، کینیڈا اور وینزویلا سے آگ بجھانے والے ماہرین کی مدد طلب کر لی ہے۔ ریفائنری کے قصبے میں تمام اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ بدھ سے لگی آگ تقریباً بیقابو ہو چکی ہے۔

فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے جدید آلات کی کمی کا سامنا ہے۔ ریفائنری دارالحکومت مناگوا سے ستر کلومیٹر کی دوری پر پورٹو سانڈینو میں واقع ہے۔ یہ پوما انرجی کمپلیکس کا حصہ ہے۔ مناگوا حکام نے امریکا، کینیڈا اور وینزویلا سے آگ بجھانے والے ماہرین کی مدد طلب کر لی ہے۔ ریفائنری کے قصبے میں تمام اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :