صومالیہ میں دو مختلف کار بم دھماکوں میں 10 افراد ہلاک

اتوار 21 اگست 2016 15:21

موغادیشو ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) وسطی صومالیہ میں اتوار کو دو مختلف کار بم دھماکوں میں کم سے کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کار بم دھماکے صومالیہ کے وسطی علاقے گالکائیو میں ہوئے جن میں مقامی حکومت کے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا۔ مقامی پولیس کے سربراہ نے دھماکوں میں 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :