لاہور:ریلوے ٹریفک یارڈسٹاف کے وفد کی چیف پرسنل آفیسر سے ملاقات

اتوار اگست 17:32

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست - 2016ء) پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر محمد منیر چٹھہ کی قیادت میں مرکزی اور ڈویژنل عہدیداروں نے چیف پرسائل آفیسر شعیب عادل سے ملاقات کے دوران ٹریفک یارڈ سٹاف کیلئے اوورٹائم الاؤنس کا اجرا دوران ڈیوٹی میڈیکلی ان فٹ ہونے پر دیگر ڈیپارٹمنٹس میں سیم سکیل میں ایڈجسٹ کرنے، عارضی طور پر گارڈ ڈیوٹی کرنے پر گارڈوں کے برابر مراعات دینے پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، سینئر جنرل منیجر محمد جاوید انور بوبک اور سی پی او صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں مرکزی صدر محمد منیر چٹھہ، سیکرٹری جنرل محمد شجاعت حسین شاہ،مرکزی فنانس سیکرٹری میاں محمد عرفان لاہور اور ملتان ڈویژنوں کے صدور حاجی امانت علی، عابد بلوچ دیگر رہنما محمد رمضان، محمد ظفر اقبال جوئیہ، محمد ریاض، گلشن اختر کے علاوہ حاجی سعید ارائیں اور ملک محمد لطیف بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :