افریقہ میں ڈاکٹر ضرورت سے زیادہ ادویات تجویز کرتے ہیں،تحقیق

پیر 22 اگست 2016 14:16

لندن ۔ 22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست۔2016ء) ایک نئی سائنسی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ صحارا کے علاقوں میں عام طور پر عالمی ادارہ صحت کی ہدایات سے کہیں زیادہ ادویات تجویز کی جاتی ہیں۔یہ بین الاقوامی تحقیق یونیورسٹی آف لندن اور گھانا ہیلتھ کنسلٹ نے مشترکہ طور پر کی اور ان میں زیرِ صحارا کے 9 ملک شامل تھے۔

(جاری ہے)

تحقیق سے پتہ چلا کہ ڈاکٹر مریضوں کو فی نسخہ اوسطاً تین ادویات لکھ کر دیتے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس کی اوسط شرح دو ادویات فی مریض فی نسخہ ہونی چاہیے۔

تحقیق کے مطابق زیادہ مسئلہ پرائیویٹ اداروں میں نظر آیا جہاں زیادہ ادویات تجویز کرنے کا مطلب زیادہ منافع ہے۔سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مریضوں کو ضرورت سے زیادہ ادویات دینے اور مختلف ادویات کے آپس میں تعامل سے مضر اثرات رونما ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ سائنس دانوں کو یہ بھی معلوم ہوا کہ مریضوں کو بغیر تفصیلی معائنے کے اینٹی بائیوٹکس دی جا رہی ہیں، جس سے ان ادویات کے خلاف مدافعت پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :