بلوچستان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کیا جائے، باقی تمام راستے تباہی کی جانب لے جائیں گے،میر طاہر بزنجو

نتیجہ خیز مذاکرات کے لیئے بطور وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک نے جو راستہ ہموار کیا تھا اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، پارٹی تحصیل نال کی نو منتخب کابینہ سے خطاب

پیر 22 اگست 2016 19:21

نال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست ۔2016ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے۔اس لیئے اس کا سیاسی حل تلاش کیا جائے باقی تمام راستے تباہی کی جانب لے جائیں گے ہمارا پر زور مطالبہ ہے کہ نتیجہ خیز مذاکرات کے لیئے بطور وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک نے جو راستہ ہموار کیا تھا اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل نال کی نو منتخب کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقے پر نیشنل پارٹی خضدار کے نائب صدر میر طیب بزنجو ،ضلع جنرل سیکر ٹری ،رئیس علی احمد نو منتخب صدر ارباب بزگر، سابقہ صدر خدابخش بلوچ، کا کا حمید،عبید گنگو اور دیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر طاہر بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا بد قسمتی سے بلوچستان میں اثر رسوخ رکھنے والے سیاسی جماعتیں اجتماعی سیاست کے حوالے سے تقسیم ہیں اور ان میں اتفاق رائے موجود نہیں ہے بلوچستان کے مفادت کا تقاضا ہے کہ بے شک ہر جماعت اپنی سیاست کرے مگر قومی معاملات کے حوالے سے جیسا کہ سی پیک،غیر ملکی مہاجرین ،اٹھارویں ترمیم پر عمل در آمد بلوچستان کو قبائلی گشت و خون سے نجات دلانے کے لیئے یکساں موقف اختیار کریں 11 اگست کو میر غوث بخش بزنجو کی برسی کے مناسبت خضدار میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام اس حقیقت کا گواہ ہے کہ این پی کی مقبولیت اور اثر رسوخ میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور عوام قیادت اور رہنمائی کے لیئے این پی کی طرف دیکھتے ہیں ہم اس وقت تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے جب تک بلوچستان کو بد عملی معاشی بدحالی نا خواندگی سے نجات نہیں ملے گی انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تحصیل نال کی نئی قیادت اپنے پیش دور کی تقلید کرتے ہوئے تحصیل بر میں پارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنانے کے لیئے شپ روز محنت کریں۔