علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور میں نئے اساتذہ کی آگاہی کے عنوان سے ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

جدیدٹیکنالوجی سے فاصلاتی تعلیم کے تصورات میں جدت پیدا ہو رہی ہے’پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود فاصلاتی تعلیم ملک بھرمیں تعلیم پر مثبت اثرات مرتب کر رہی ہے‘ریجنل ڈائریکٹر رسول بخش بہرام

پیر 22 اگست 2016 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ دورجدید میں فاصلاتی تعلیم کی اہمیت دن بدن بڑھ رہی ہے ، جدیدٹیکنالوجی کے استعمال سے فاصلاتی تعلیم کے تصورات میں جدت پیدا ہو رہی ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس لاہور میں”نئے اساتذہ کی آگاہی“ کے عنوان سے ٹریننگ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ طلباء تک بہترین ابلاغ کے لئے اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارت بے حد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اساتذہ کو طلبا کی کردارسازی پر بھی توجہ دینا ہو گی۔ ریجنل ڈائریکٹر لاہور کیمپس رسول بخش بہرام نے ٹریننگ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فاصلاتی تعلیم کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاصلاتی تعلیم کے ذریعے شعبہ تعلیم پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے معیاری تعلیم عام کرنے کے لئے انقلابی نوعیت کے پروگرام متعارف کرائے ہیں۔ تربیتی سیمینار کے دوران شرکاء کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فاصلاتی نظام ‘ طریق کار ‘ مقاصد اور دیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔