مریدکے ،عطائی لیڈی ڈاکٹر کا کارنامہ محنت کش کی بیوی کا پیٹ پھاڑ ڈالا ،تولیہ بھی پیٹ میں بھول گئی ،حالت تشویش ناک

شہریوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے عطائی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پیر 22 اگست 2016 20:37

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) عطائی لیڈی ڈاکٹر کا کارنامہ محنت کش کی بیوی کا پیٹ پھاڑ ڈالا ،تولیہ بھی پیٹ میں بھول گئی ، خاتون کی حالت تشویش ناک، شہریوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے عطائی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

، محلہ سلطان پارک کے رہائشی محنت کش مبشر نے میڈیا کو بتایا چند ہفتے قبل وہ ڈلیوری کیس کے سلسلہ میں کنال پارک میں واقع ایک نجی کلینک پر اپنی بیوی کو لیکر گیا جس نے نارمل کیس کو آپریشن میں تبدیل کر کے اسکی اہلیہ کا پیٹ پھاڑ ڈالا پھر تولیہ پیٹ میں بھول دیا کلینک انچارج صغریٰ سے احتجاج کیا اور عطائی لیڈی ڈاکٹر ہونے کی بات کی تو وہ دھمکیوں پر اترآئی بیوی کو لیکر مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور لاہور میوہسپتال لیکر گیا تو انہوں نے بتایا آپکی اہلیہ کے پیٹ میں تولیہ ہے دوبارہ آپریشن ہو گا انہوں نے بتایا وہ غریب آدمی ہے عطائی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے عطائی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی او شیخوپورہ سے اپیل کی ہے اس کے خلاف کاروائی کی جائے اس سلسلہ میں جب نجی کلینک کی انچارج صغریٰ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موٴقف دینے سے اور سامنے آنے سے انکار کر دیا تاہم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل مریدکے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا اس عطائی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف پہلے بھی کاروائی کی گئی کلینک بھی سربمہر کیا اور تھانہ میں مقدمہ بھی درج کرایا گیا اب بھی قانون کے مطابق جو کاروائی بنے گی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :